Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان کومزید 4 سال قید کی سزا سنادی

Now Reading:

میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان کومزید 4 سال قید کی سزا سنادی
میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان کومزید 4 سال قید کی سزا سنادی

میانمار( برما) کی فوجی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سو کی پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی قید میں چار سال اضافہ کردیا ہے۔

گزشتہ سال فروری میں میانمار میں فوج نے امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی آنگ سان سوکی کو برطرف کرکے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

فوجی عدالت نے سابق وزیر اعظم پر درجنوں فرد جرم عائد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت کی بند کمرے میں ہونے والی سماعت میں سوکی کوغیر قانونی طور پر واکی ٹاکیز رکھنے کے جرم میں دو برس اور کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔

کمرہ عدالت میں آنگ سوکی نے تمام الزامات کی تردید کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سوکی پر لگائے گئے تمام الزامات پر سزا سنائی گئی تو انہیں سو سال سے بھی زائد مدت کے لیے جیل ہوسکتی ہے۔

Advertisement

فوجی آمریت سے قبل پانچ برس کے دوران آنگ سان سوکی اور ان کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) اقتدار میں رہی۔

2015 میں ہونے والے جن عام انتخابات میں سوکی کی جماعت برسر اقتدار آئی تھی۔ انہیں گذشتہ 25 سالوں میں ہونے والے انتہائی شفاف اور آزادانہ الیکشن قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر