Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، ساحلی ریاست گوا میں کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول کالج بند

Now Reading:

بھارت، ساحلی ریاست گوا میں کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول کالج بند

بھارت کی معروف سیاحتی ساحلی ریاست گوا میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

گوا کی مقامی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 26 جنوری تک اسکول اور کالج بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے آج کورونا ٹاسک فورس اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے بتایا کہ گوا حکومت ریاست میں رات کا کرفیو بھی نافذ کرے گی۔

Advertisement

گوا میں اتوار تک کورونا سے متاثرہ کیسز کی شرح 10.7 فیصد رپورٹ کی گئی ہے۔

کورونا ٹاسک فورس کے رکن شیکھر سالکر نے میڈیا کو بتایا کہ کل سے 26 جنوری 2022ء تک اسکولوں میں آٹھویں اور نویں کلاس بند کر دی گئی ہے جبکہ گیارھویں اور بارہویں کلاس کے طلبا کورونا ویکسین لگوائیں اور 26 جنوری تک کلاسز اٹینڈ نہ کریں۔

کورونا ٹاسک فورس کے رکن نے یہ بھی کہا کہ کل یا پرسوں رات 11 سے صبح 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا حکم بھی جاری کر دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت اندرونِ خانہ سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائے گی۔

کورونا ٹاسک فورس کے رکن شیکھر سالکر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ریاست میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے تاہم اموات اور ہسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ہے۔

Advertisement

گزشتہ اتوار کو سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گوا میں 388 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ریاست میں کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 5 سو 70 ہوگئی تھی جبکہ ایک موت واقع ہونے سے اموات کی کل تعداد 3 ہزار 5 سو 23 ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر