Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآبادی چکن قورمہ بنانے کا نہایت آسان طریقہ

Now Reading:

حیدرآبادی چکن قورمہ بنانے کا نہایت آسان طریقہ

قورمہ پاکستان کے کھانوں کی ایک ایسی ڈش ہے جسے ہر فرد کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

آپ بھی گھر میں حیدرآبادی چکن قورمے کی اس آسان ترکیب کو ضرور آزمائیں۔

اجزاء (3 سے 4 افراد کیلئے)

چکن- 600 گرام

نمک -حسبِ ذائقہ

Advertisement

ہلدی- ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی- ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ

پیاز ایک عدد

Advertisement

ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ

ہری مر چ دو عدد

چھوٹی اِلائچی تین عدد

بڑی اِلائچی تین عدد

ٹماٹر تین عدد

دہی ایک کھانے کا چمچ

Advertisement

کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

زیرہ کُٹا ہوا -ایک چائے کا چمچ

کُٹا ہوا دھنیا- ایک چائے کا چمچ

چکن یخنی- آدھا کپ

آلو بخارہ -دس گرام

ہری مرچ ،ہرا دھنیا ،ادرک گارنشنگ کے لیے

Advertisement

ترکیب:

سب سے پہلے ایک برتن میں چکن ،آئل ،نمک،ہلدی،لال مرچ پسی ہوئی ،لیموں کا رس اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے مصالحہ لگے چکن کو 3 سے 4 منٹ تک درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں۔

پھر ایک پین میں کوکنگ آئل،پیاز ،ثابت زیرہ ،ہری مر چ،چھوٹی اِلائچی ،بڑی اِلائچی، ادرک لہسن کا پیسٹ،ٹماٹر ،دہی ،نمک،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،کالی مرچ پسی ہوئی،زیرہ پاؤڈراورکُٹا ہوا دھنیا ڈال کر دو سے تین منٹ تک بھون لیں۔

اب اس میں چکن یخنی ڈال کر چار سے پانچ منٹ تک دم دیں اور اس کے بعد آلو بخارہ ، فرائی کیا ہوا چکن اور گارنش ڈال کر تین سے چار منٹ تک بھون لیں ۔

اب مزے دار حیدرآبادی چکن قورمے کو دھنیے اور ادرک کی گارنشنگ کے ساتھ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر