ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، شبلی فراز
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نوازشریف سے کمپیئر نہیں کر سکتے۔
شبلی فراز نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہماری لیڈر شپ دیانتدار ہے، عمران خان کو آصف زرداری اور نوازشریف سے کمپیئر نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، عمران خان ایک صاف ستھرے انسان ہیں، کل وزیر اعظم نے جو کہا انہی لوگوں کیلئے کہا، آج مریم اورنگزیب نے گری ہوئی گفتگو کی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم کے بیان کو اسٹیبلشمنٹ سے ملایا جائے، وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، اربوں ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہوئی اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
