
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے آپ کوگھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے۔
تیسری بار کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے والی صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ اللہ پاک کے کرم سےاب بہترمحسوس کررہی ہوں۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے دعاوں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس وائرس کے پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہےکہ ایک ہفتہ قبل شہباز شریف کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News