Advertisement
Advertisement
Advertisement

دھرنا سندھ حکومت کیلئے تہمت اور کلنگ کا ٹیکہ بن جائے گا ،حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

دھرنا سندھ حکومت کیلئے تہمت اور کلنگ کا ٹیکہ بن جائے گا ،حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنا سندھ حکومت کے لیے وبال،تہمت اور کلنگ کا ٹیکہ بن جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے چودہویں روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو تمام اضلاع سے ریلیاں نکالی جائے گی اور شاہراہ فیصل کو بلاک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی خواتین بھی شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنے کے لیے تیار ہیں، ہم اتوار کو شاہراہ فیصل پر سوائے ایمبولنس کے کسی بھی گاڑی کو چلنے نہیں دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ اور مین شاہراہوں پر خواتین احتجاج کریں گی، مذاکرات کو تاخیری حربوں کے لیے استعمال ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے کہتے ہیں کہ تو تیز آزما ہم جگر آزمائیں گے ، جب عوام نکلتے ہیں تو ساری سیٹنگز ایک طرف رہ جاتی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ وڈیرے اور جاگیردار کراچی کو اختیار نہیں دینا چاہتے، جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کی قبضہ سیاست کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آصف علی زرداری بتائیں کہ 14سال میں عوام کو تعلیم کی کیا سہولت دی؟ صوبائی حکومت ایک ہزار بلدیاتی اسکول بھی برداشت نہیں کرسکتی۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی  کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے 14دن بچوں کے نام کرتے ہیں جن کے مستقبل کو حکمران تباہ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور صوبائی وزراء سے کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام دھرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے ساڑھے تین کروڑ شہریوں کے لیے وہ اختیار مانگ رہے ہیں جس پر آپ نے قبضہ کرلیا ہے ، دھرنا سندھ حکومت کے لیے وبال،تہمت اور کلنگ کا ٹیکہ بن جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا تھا کہ 2022 میں داخل ہورہے ہیں،پیپلزپارٹی نے آمریت، بادشاہت کا نظام نافذکیا ہوا ہے، ملک بھر میں لوگ آپ سے پوچھیں گے کراچی میں کیا ہورہا ہے،آپ کے پاس جواب نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ہے کہ شہر میں پانی اور سیوریج کا نظام بلدیاتی اداروں کے پا س نہ ہوں، دنیاکو کیا جواب دیں گے کہ کچرا اٹھانے کا نظام بلدیات کے پاس نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر