مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی والدہ کی برسی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر کسی کا آئینی حق ہے اور ہم کسی کو بھی پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں بحران ہی بحران ہیں ہر سال آٹے ، چینی کا بحران اور اس مرتبہ کھاد کا بحران آیا ہے ، یہ نااہل اور کرپٹ ترین حکومت ہے جو کہ ان کے اپنے لوگ ہی کہہ رہے ہیں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی عوام پر اضافی بوجھ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ نیپرا میں ہمارے نمائندے نے اس پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے پیسے وفاقی حکومت کو ادا کرنے چاہئیں ، ایسی حکومت کا فوری طور پر خاتمہ ناگزیر ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلقہ سیہون میں امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے ڈی آئی جی حیدرآباد کو احکامات دئیے ہیں جبکہ پولیس کی تنخواہ دیگر صوبوں کے مساوی ہے اور پولیس کی قربانیاں قابل ستائش ہیں تاہم ضلع جامشورو سمیت سندہ بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو تشکیل دینے والے ہم تھے ہم نے اس میں تجویز دی تھی کہ استیعفوں کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا جو کہ بعد میں ویسا ہی ہوا اور آپ سب نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندہ سمیت کے پی کے اور کنٹونمینٹ کے انتخابات میں کیسی شکست ہوئی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری سے جو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
