Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری واقعے پر صرف کمیٹی بنا دینا کافی نہیں، یوسف گیلانی

Now Reading:

مری واقعے پر صرف کمیٹی بنا دینا کافی نہیں، یوسف گیلانی

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مری واقعے پر صرف کمیٹی بنا دینا کافی نہیں

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے سانحہ مری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ بروقت اقدامات کرتی تو انسانی جانوں کا بچایا جاسکتا تھا، پانچ دن گزرنے کے باوجود دیہی علاقوں میں ریلیف کا کام شروع نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ہم الزام تراشی نہیں کرتے لیکن یہ ذمے داری حکومت کی تھی، واقعے پر صرف کمیٹی بنا دینا کافی نہیں، مری کے لوگ چاہتے ہیں اس واقعے کی باضابطہ انکوائری ہو۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ ذمے داران کا تعین ہوسکے، جس نے کوتاہی کی ان کو کٹہرے میں لانے کے بعد سزا دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جن لوکل لوگوں نے مدد کی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت صرف یہی کہتی رہی کہ ہم نے مری کی سیاحت کو فروغ دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مری میں چند روز قبل برف کا طوفان آیا تھا، جس میں ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں، برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں میں 24 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

شدید برفباری میں ٹریفک جام ہونے کے بعد بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں ہی محصور ہوکر رہ گئی تھی۔ ان ہی میں وہ بدقسمت افراد بھی شامل تھے جو اپنی گاڑیوں میں دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر