پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والے کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔
مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کرنے والے کی کوئی زبان نہیں ہوتی، احتجاجی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، ہم نے پیپلزپارٹی وفد کےسامنے 2021 کا قانون رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف کراچی نہیں کشمور تک کی بات کر رہے ہیں، بات چیت سب سے ہوگی، وہی بات ہوگی جو کرتے آرہے ہیں، اختیارات، وسائل نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں، 30 جنوری کواحتجاجی پروگرام ہر صورت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفد نے ہماری بات توجہ سے سنی، ہم زیادتی کی بات کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی کی بات کرتے ہیں، قاتلوں کو قرار واقعی سزا ہوتے ہوئے دکھنا چاہیے ، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کو لسانی رنگ اور ہوا نہیں دینا چاہتے، ٹنڈوالہٰ یار واقعے میں پولیس نے زیادتی کی، پیپلز پارٹی اقتدار سے لوگوں کی دعا لے سکتی ہے، پی ایس پی نے لسانیت اور تعصب کی بات کو ختم کیا۔
واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال کہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جماعت اسلامی، پی ایس پی و دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کبھی بھی تقسیم کی سیاست نہیں کی، خواتین پر لاٹھی چارج کرنے پر ایکشن لیا جائے گا۔
نا صر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹنڈوالہ یار واقعے کا نوٹس لیا ہے، ٹنڈوالہ یار واقعے پر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے طور بلدیاتی قانون کو بہتر کرنے کی کوشش کی، بلدیاتی قانون بہتر کرنے کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
