
پاک فضائیہ کے طیاروں نے 13 پروازوں کے ذریعے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک کی ترسیل کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں نے 131,887 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان آفت زدہ علاقے میں پہنچایا، امدادی سامان میں راشن، پینے کا پانی، ادویات، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پسنی میں پی اے ایف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے زیر نگرانی پی اے ایف میڈیکل کیمپ پہلے ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کو 24 گھنٹے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا مطابق مزید برآں، پی اے ایف ہیلی کاپٹرز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News