Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی جان کی قربانی دے کر بھٹو شہید نے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، مولا بخش چانڈیو

Now Reading:

اپنی جان کی قربانی دے کر بھٹو شہید نے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، مولا بخش چانڈیو
مولا بخش چانڈیو

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپنی جان کی قربانی دے کر بھٹو شہید نے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔

مولا بخش چانڈیو نے قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو عظیم قائد شہید ذو الفقار علی بھٹو کا 94 واں یوم ولادت مبارک ہو، بھٹو شہید نے لوگوں کو زبان، حقوق کی پہچان اور جمہوریت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس عظیم قائد نے سرزمین بے آئین کو آئین دیا، اپنی جان کی قربانی دے کر بھٹو شہید نے وطن کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، آج پھر پاکستان میں جمہوری نظام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے حقیقی جمہوریت چھین کر ہائبرڈ نظام دیا گیا ہے، جو پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے اس آئین پر وار کئے جا رہے ہیں، بھٹو شہید کا آئین اور پارلیمانی جمہوری نظام ہی پاکستان کی بقاء کے ضامن ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی پھر اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کے دفاع کیلئے میدان میں ہے، بھٹو اور بی بی شہید کے مشن پر چلتے ہوئے ہم ملک میں حقیقی عوامی راج لائیں گے۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نئے پرانے لاڈلے آزمائے جا چکے، قوم آج پھر بھٹو شہید کے سیاسی وارثوں کی طرف دیکھ رہی ہے، ہم نے قوم کو نہ پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابلِ تسخیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، قائد عوام ذو الفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک متفق آئین دیا، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کی طاقت ملک کے غریب عوام، ہاری، مزدور طبقہ تھا، یہ شہید بھٹو کا کارنامہ تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں کو مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں روزگار دلایا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج اوور سیز پاکستانیوں کی ٹھیکیداری ایک خانہ بدوش پارٹی کرتی ہے، شہید بھٹو نے اس ملک کو بہترین اور پروقار خارجہ پالیسی دی، صنعتی ترقی، تعلیمی اداروں کا قیام اور سڑکوں کی تعمیر بھی شہید بھٹو کا کارنامہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بھی صوبے کا ذکر ہو اس کا ڈھانچہ شہید ذو الفقار بھٹو نے بنایا، قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بھٹو صاحب کی سیاسی بصیرت کی مثالیں دنیا کی سیاسی ترقی میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر