موبائل یونٹ سے عوام کو دانتوں کے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ناصر حسین
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم خود کراچی میں خوشحالی اور بااختیار کرنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر مذاکرات کے لیے آئے ہیں، ہم بہت پہلے ہی آجاتے لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ادارہ نورحق جاچکے ہیں، بلدیاتی قانون کے حوالے سے کمیٹی تشکیل بنائی ہے جو یومیہ بنیاد پر باہمی مشاورت کریں گے۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی جانب سے تجاویز مشاورت میں ضرور شامل کریں گے اور قانون میں مزیدترامیم کے لیے آمادہ ہیں۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم نے استدعا،عرض،گزارش کی ہے کہ دھرنے کو کچھ دنوں کے لیے مؤخر کیا جائے، میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم جلد ہی منطقی انجام تک پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خود صو بے اور کراچی میں خوشحالی اور بااختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم نے 2013کے بلدیاتی قانون کو مزید بہتر کیا جس پر آپ متفق نہیں ہیں۔
صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے جو ترامیم منظور کی ہے وہ آسمانی صحیفہ نہیں ہیں، جمات اسلامی کی تجاویز شامل کریں۔
واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد سندھ اسمبلی کے سامنے جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا۔
ناصر شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے مذاکراتی وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی و دیگر سے ملاقات کی جس میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
جماعت اسلامی نے پی پی قیادت پر واضح کیا کہ عملی اقدام تک دھرنا جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
