Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے متحرک

Now Reading:

اپوزیشن جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے متحرک
پی ڈی ایم

اپوزیشن جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے متحرک ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور جے یوآئی کے درمیان رابطہ ہوا ہے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات بھی طے ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سےآئندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان ہاؤس تبدیلی پر آمادہ کریں گے۔

ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبر آف گیمز پر بات ہوگی۔

Advertisement

ملاقات میں حکومت کو پارلیمان کے اندر ٹف ٹائم دینے پربھی مشاورت ہوگی ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

منی بجٹ کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن کی آج اہم بیٹھک ہوگی

اپوزیشن کے ہونے والے آج کے اجلاس میں منی بجٹ روکنے کے علاوہ دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Advertisement

اپوزیشن جماعتوں کااجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہوگا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین کے علاوہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اوررہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت۔عملی طے کی جائے گی۔

 اجلاس مین چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے اپوزیشن کے نام بھجوانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ابھی اپوزیشن نے اپنے نام صدرعارف علوی کو نہیں بھجوائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال بھی متوقع ہے۔

Advertisement

اے این پی کے امیرحیدر ہوتی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بھی آج اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر