برطانیہ میں روزانہ کورونا کے 2 لاکھ نئے مریض سامنے آنے کے باوجود قرنطینہ کی مدت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اگلہ ہفتے کورونا کے مریضوں کے حوالے سے کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ خطرے کے باوجود ملک میں قرنطینہ کی مدت صرف 5 دن تک محدود کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
بورس جانسن نے کہا کہ اگلے مرحلے میں فوڈ پروسیسنگ اور بارڈر فورسز جیسے اہم اداروں کے کارکنوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا سے شدید متاثرہ علاقوں میں حکومت ہر قسم کے اقدامات شروع کرنے پر تیار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک لاکھ کے قریب شدید متاثرہ ورکرز کے روزانہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
.بورس جانسن کے مطابق اگلے ہفتے اس مرض میں شدت کا امکان ہے.
برطانیہ کے صحت کے اداروں پر دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن وزیر اعظم پر امید ہیں کہ وہ اور ان کی انتظامیہ سہارا دینے کو تیار ہے۔
بورس جانسن نے کہا ہمیں اب لاک ڈاؤن کو اپنے ذہنوں سے نکالنا ہے ، یہ اقدام ہماری زندگیوں اور معاشی صورتحال کو مزید خرابی کی طرف لے جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
