Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

Now Reading:

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی جوڑی دار راجیو رام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ  ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان ٹینس کھلاڑی ایلن پیریز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار مٹ وی مڈل کوپ کو شکست دی ہے۔

رواں سال کا پہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں مکسڈ  ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا اور راجیو رام نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان  ٹینس کھلاڑی ایلن پیریز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار مٹ وی مڈل کوپ  کو اسٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 6-7،6-8 اور 4-6  سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے یہ فیصلہ آسٹریلین اوپن خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا تھا۔

ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرے لیے سب سے اہم میرا بیٹا ہے اور میرا بہت زیادہ سفر کرنا اس کے لیے اچھا نہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میری فٹنس بھی کافی کم ہورہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس کی ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر