Advertisement
Advertisement
Advertisement

نا اہل حکومت کے دور میں ملک عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے،حمزہ شہباز

Now Reading:

نا اہل حکومت کے دور میں ملک عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے،حمزہ شہباز
حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت کے دور میں ملک عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔

صحافی حسنین شاہ ٹارگٹ کلنگ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب کے باہر رپورٹر اور صحافی حسنین شاہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دن دیہاڑے صحافی کی ٹارگٹ کلنگ بدامنی کی لہر کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں پچھلے چند سالوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نا اہل حکومت کے دور میں ملک عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، صحافی حسنین شاہ پریس کلب کے باہر گاڑی پارک کر رہے تھے۔

آئی جی پنجاب نے صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر