
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے سے اغواء کے بعد لڑکے کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی، عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقتول لڑکے کے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News