Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2021 جاری

Now Reading:

کراچی پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2021 جاری

کراچی پولیس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2021 جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق انٹرنیشنل کرائم انڈیکس میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال 2021 میں بتدریج بہتر ہو کر 106 نمبر پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں کراچی پولیس کے 13 پولیس افسران و جوانوں نے انسداد جرائم کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ ملزمان کے ساتھ مقابلوں میں 56 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 46 ڈاکو ہلاک ہوئے اور 988 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

سال 2021 میں منشیات کے خلاف مہم میں مجموعی طور پر 10780 منشیات فروش گرفتار ہوئے، پولیس نے 69 بین الصوبائی ڈرگ ڈیلرز کو قانون کی گرفت میں لیا۔

Advertisement

گزشتہ سال پولیس نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے دو کارندے بھی گرفتار کئے، گرفتار ملزمان سے 71886 کلو سے زائد چرس، 99 کلو سے زائد ہیروئن، 110 کلو سے زائد آئس/کرسٹل اور 86 کلو سے زائد افیون برآمد کی گئی۔

گٹکے اور ماوے کی خریدو فروخت کے خلاف مہم کے دوران 4882 ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں گٹکا، ماوا، چھالیہ سمیت دیگر مواد برآمد کیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2021 میں مختلف جرائم میں ملوث 1713 ملزمان کو معزز عدالت نے سزائیں دیں۔

سزا پانے والوں میں 12 مجرمان کو سزائے موت، 12 مجرمان کو عمر قید اور 14 مجرمان کو 14 سال قید کی سزا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون میں نجی بینک کی کیش وین کو لوٹا گیا، واردات میں ملزمان بیس کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے، تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے خطیر رقم برآمد کرلی۔

سال 2021 کی پولیس رپورٹ کے مطابق سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے ہائی پروفائل قتل کیس کے ملزمان  کو انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے سی ٹی ڈی پولیس کی  معاونت سے گرفتار کیا۔

Advertisement

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 195 گینگز کا قلع قمع کیا اور 4217 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 277 گاڑیاں اور 3563 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے بینک ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 704 ملزمان کو گرفتار کیا۔

مذکورہ یونٹ نے جمشید کوارٹر کی حدود میں تاجر سے دو کروڑ روپے سے زائد کے بانڈز لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے تمام بانڈز برآمد کئے۔

اینٹی وائلنٹ سیل کراچی نے مجموعی طور پر 200 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں اغوا برائے تاوان کے 81 ملزمان شامل ہیں۔

گزشتہ سال پولیس نے 51 مغویوں کو بازیاب کرایا، اس دوران اغوا کاروں سے مقابلے کے دوران تین مغوی ہلاک ہوئے۔

ٹریفک پولیس کراچی نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے 37 لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان کئے۔

Advertisement

سال 2021 میں ٹریفک میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور سائیکل سوار ٹریفک واڈرنز کا اضافہ کیا گیا۔

2021 میں آگ لگنے سمیت دیگر حادثوں کے غیر معمولی واقعات رونما ہوئے جس میں کراچی پولیس کے افسر و جوانوں نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

سال 2021 میں سیاسی و مذہبی اجتماعات، بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی کراچی میں آمد سمیت پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ میں پولیس نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کئے۔

2021 میں موسلا دھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال سے پانی میں پھنسے شہریوں کی بھرپور مدد اور رہنمائی کی گئی، جس میں ٹریفک پولیس نے کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں عوام اور وطن عزیز کی کامیابی ہے، عوام کے اعتماد اور یقین کی بدولت پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر