
پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت کی سلامتی و بھلائی اسی میں ہے کہ اپوزیشن کے جال میں نہ پھنسے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حکو مت میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں جیسے بیانات دینے سے حکو مت کی اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے انتظامی مشینری کا مورال بھی ڈاؤن ہو جاتا ہے ، حکومت بڑے بڑے فیصلے کرنے سے پہلے اپنے اتحادیوں سے بامقصد مشاورت کرنے کی روش اختیار کرے۔
پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکو مت خواہ مخواہ اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے ، حکومت کی سلامتی و بھلائی اسی میں ہے کہ اپوزیشن کے جال میں پھنسنے کے بجائے ٹھنڈے دل و دماغ سے اپنے فیصلے کرے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے کر اس کو اپوزیشن کے پنجے سے چھڑایا ہے ، ملکی معاشی خوشحالی کیلئے عوام کو ریلیف دینا اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News