نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کرپشن میں پاکستان کا 16 درجے اوپر جانا اس حکومت کے بیانیے کو بےنقاب کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں دنیا بھر میں پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 124 نمبر پر تھا اور 1 سال کے اندر پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔
کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دوسری طرف مشیر احتساب کا استعفی اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں، بڑھی ہے۔ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے۔ اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ 2/2
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) January 25, 2022
شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کرپشن ختم کرنے کی دعویدار حکومت نے 16 ممالک کو کرپشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ دوسری طرف مشیر احتساب کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں بلکہ بڑھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب صرف مخالفین کو نشانا بنانے کے لئے ہے، اس حکومت کی کرپشن سے اب عالمی ادارے پردہ اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرانسپیرسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2021 جاری کردیا ہے جس میں دنیا کے 180 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے کم کرپٹ ملک ڈنمارک ہے جس نے 88 پوائنٹس حاصل کئے ہیں، جس کے بعد فن لینڈ ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سنگاپور ہیں۔
پاکستان کا 140واں نمبر
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، 2020 میں پاکستان کے پوائنٹس 31 اور وہ عالمی درجہ بندی میں 124ویں نمبر پر تھا۔
2021 کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس پاکستان کی 16 درجے تنزلی ہوئی ہے اور اب ہمارا ملک 140 نمبر پر آگیا ہے ، اس کے علاوہ اس کے پوائنٹس بھی 31 سے گھٹ کر 28 ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی، بین الاقوامی انڈیکس میں 140واں نمبر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
