Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم

Now Reading:

غیرقانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کیخلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم
سندھ ہائیکورٹ

پولیس اہلکارکاقتل؛ ملک سے فرار ملزم کے والدکی فریق بننے کی درخواست مسترد

عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیرچھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےغیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دو ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس بی سی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ گراؤنڈ پلس چھ منزلہ عمارت کی تعمیر بغیر اجازت  کے تعمیر کی جا رہی ہے۔

تین ہفتوں میں جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور کیس میں خالد بن ولید روڈ پر واقع دانش گریویٹی ٹاور کے خلاف درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے ایس بی سی اے کوعمارت کا نقشہ اور دیگر تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

درخواست گزار جاوید نے عدالت کو بتایا کہ روڈ کے ساتھ ساتھ پارک پر بھی قبضہ کر کے دس منزل سے زائد عمارت تعمیر کر لی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمارت پچیس سال پہلے مکمل تعمیر ہوگئی تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس حسن رضوی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اب عدالت آرہے ہیں؟

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پراجیکٹ دس فیصد بھی آباد نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر