عمرہ
مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران زائر کو دل کا دورہ پڑگیا تاہم شہری کی جان بچالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے دوران ایک زائر کو دل کا دورہ پڑگیا تھا جس کے بعد ہلال احمر کی ٹیم وہاں پہنچی اور اس کا معائنہ کیا۔
ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق ہمیں جمعہ کے روز اطلاع ملی کہ ایک 40 سالہ زائر کو سینے میں اچانک تکلیف محسوس ہوئی اور اسے شدید درد ہورہا ہے جس پر ہماری ٹیم وہاں پہنچی اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان
انہوں نے کہا کہ زائر کا دل دھڑکنا بند ہوگیا تھا اور سانس لینے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر ہماری ٹیم نے سب سے پہلے زائر کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں مریض کی سانس بحال ہونے کے بعد اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپتال میں موجود طبی ٹیم نے زائر کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسے فوری طور پر کنگ عبد اللہ میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا۔
ترجمان ہلال احمر کا کہنا تھا کہ زائر کی جان بچانے میں سانس کی بحالی کے لیے حرم میں نصب اے ای ڈی آلہ نے اہم کردار ادا کیا، جسے ہلال احمر نے حرم انتظامیہ کے تعاون سے متعدد جگہوں پر نصب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
