Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا منگی کیس، مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار

Now Reading:

دعا منگی کیس، مرکزی ملزم پولیس حراست سے فرار

کراچی میں دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم طارق روڈ پر شاپنگ کرتے ہوئے شاپنگ مال سے فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بول نیوز نے حاصل کرلی ہے جس میں ملزم کو شاپنگ مال سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کے ہاتھ میں شاپنگ بیگز بھی دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ملزم کے ساتھ کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں ہے۔

جیل سے کورٹ لے جائے جانے کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کورٹ پولیس اہلکار ذوہیب قریشی کو شاپنگ کرانے لے گئے اور کورٹ پولیس اہلکاروں نے جان بوجھ کر کسی کو اطلاع نہ دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل پہنچنے پر جب قیدیوں کی گنتی ہوئی تو عقدہ کھلا کہ ذوہیب قریشی فرار ہوگیا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے مقدمات بھی درج تھا، دعا منگی اور بسمہ کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفینس سے اغوا کیا گیا تھا اور اس کی رہائی 20 سے 25 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔

اس ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انھی ملزمان نے ڈیفنس سے تاوان کے لیے بسمہ سلیم نامی لڑکی کو بھی اغوا کیا تھا اور اسکو بھی تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا تھا، دونوں مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر