پاکستان کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک شان شاہد اپنے نام کے ساتھ سینیٹر کا لفظ سُن کر مسکرا دئیے۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے شان شاہد کو “سینیٹر شان شاہد” کہہ کر پکارا، جس پر ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔
شان نے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملے تو کیوں نہیں، ملک کی خدمت کروں گا۔
شان شاہد کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت ایوانوں میں ہو یا سرحد پر ہر جگہ تیار ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں لڑنے کے لیے ایسے لوگوں کی ضرورت جو اس صورت حال کو جانتے ہوں۔
شان شاہد کون ہیں؟
27 اپریل 1971 کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے 50 سالہ اداکار و ہدایت کار شان شاہد تین دہائیوں سے پاکستانی فلمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔
ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا.
1990 میں فلم “بلندی” شان کی فلم انڈسٹری میں ہیرو کی آمد بنی، انہوں نے بطور اداکار ڈیڑھ سو زائد پنجابی اردو فلموں میں کام کیا جبکہ دس سے زائد فلموں میں ہدایت کاری بھی کی، جن میں گنز اینڈ روزز، مجھے چاند چاہیے، موسیٰ خان، ظل شاہ، ارتھ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔
شان پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک معیاری فلم انڈسٹری بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے اور حکومت کی جانب سے انہیں 2007 میں فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
