
سردی کے موسم میں سالِ نو کی پہلی بارشوں کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے چند نسخے آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
سالِ نو کا آغاز ہے اور نئے سال کی پہلی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں جہاں ٹھنڈ بڑھ رہی ہے وہیں کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار جیسی بیماریوں کی شکایت بھی ہو رہی ہے۔
اس موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ہمیں چند احتیاطی تدابیراپنانی چاہیئں تاکہ ہم نزلہ زکام اور کھانسی جیسے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔
برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اپنائیں
وٹامن سی
موسم کوئی بھی ہو سب سے پہلے آپ کو اپنی قوتِ مدافعت پر توجہ دینا ہوگی، سردی کے موسم میں وٹامن سی سپلمنٹس کا استعمال لازمی کریں اور ایسے پھل اور سبزیوں کا استعمال یقینی بنائیں جن میں وٹامن سی ککی وافر مقدار ہو۔
بھیگنے سے بچیں
بارش ہوتی دیکھ کر ہر ایک کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے اور بارش میں بھیگنے کا بھی دل کرتا ہے مگر یہ بات یاد رکھیں کہ سردیوں کی بارش میں ہرگز نہیں بھیگنا چاہیئے، اس طرح آپ کئی قسم کی بیماریوں اور انفیکشن سے بچ سکیں گے۔
ڈینگی سے بچیں
برسات کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے بڑھتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس موسم میں گھر کی کھڑکیاں دروازے صبح اور شام کے وقت بند رکھیں اور مچھر مار سپرے بھی کریں تاکہ اس موسم میں مچھروں اور ڈینگی سے بچا جاسکے۔
گرم کپڑوں کا استعمال کریں
سردی کی بارشوں میں ضروری ہے کہ آپ گرم ملبوسات کا انتخاب کریں اور جتنا ہو سکے اپنا سر اور پاؤں ڈھانپ کر رکھیں۔
گرم مشروبات کا استعمال کریں
گرم مشروبات جیسے چائے، کافی اور سوپ وغیرہ کو اپنی غذا میں شامل کریں، ان سے نہ صرف آپ کو راحت ملے گی بلکہ آپ ٹھنڈ سے بھی محفوظ رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News