
علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم زرداری مافیا کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مظلوموں پر 14 سال سے حکومت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مافیا ہے ، اس کے اکاؤنٹنٹ کا نام مردا علی شاہ ہے ، وہ سارے پیسے گنتا ہے ، یہ مظاہرہ تو ایک چھوٹا سا ٹریلر ہے ، اگر یہ گھوم گئے تو پھر تمہارا کیا ہوگا۔
علی زیدی نے کہا ہے کہ نا ان سے کچرا اٹھتا ہے ، نا یہ بس چلا سکتے ہیں ، ان سے اسپتال نہیں چلتے ہیں ، یہ 14 سال میں 1122 شروع نہیں کرسکے ، یہ نہ راشن کارڈ اور صحت کارڈ نہیں دے سکے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ اب اعلان آیا ہے کہ 5 ہزار اسکول بند کرنے جارہے ہیں ، اسکولوں میں وڈیروں کی اوتاکیں بنائی ہوئی ہیں ، یہ پیسا پھر گیا کہاں؟
انہوں نے کہا کہ ایک اور لیڈر ہے یہاں پر اس سے اپنی بوتل بھی نہیں کھلتی ہے ، اس نے ڈھکن کھولنے کےلیے ایک وزیر رکھا ہے ، یہ ماں کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکال کر کھا گئے ہیں ، ہم زرداری مافیا کے خلاف جنگ میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم 27 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے ، ہم میر پور خاص، سکھر سب بند کردیں گے ، ہم سب ملکر اس کا تختہ پلٹ کر رہیں گے ، آصف زرداری تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News