
ڈوین دی راک جانسن ہالی ووڈ میں ایک بڑا نام ہے لیکن انسٹاگرام میں لیجنڈری فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو نے مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں کی فہرست جاری کی ہے۔
فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔
رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 16 لاکھ 4 ہزار ڈالر (28 کروڑ 29 لاکھ روپے) جبکہ ڈوین جانسن فی کس پوسٹ 15 لاکھ 23 ہزار ڈالر (26 کروڑ 86 لاکھ روپے) وصول کرتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو اپنی تنخواہ، توثیق شدہ اور کاروباری معاہدوں کے بعد اب ارب پتی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ تیسرے نمبر پر آریانا گرانڈے، چوتھے نمبر پر کائلی جینر اور پانچویں نمبر پر سیلینا گومز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News