Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخری ون ڈے میں بھی  بھارت کو شکست ،جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کلین سویپ

Now Reading:

آخری ون ڈے میں بھی  بھارت کو شکست ،جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کلین سویپ

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے مچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 4 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ  کی ٹیم  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  49.5 اوورز میں 287 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور بھارت کو جیت کے لئے 258 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک نے 124 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے،وین ڈر دوسن 52،  ڈیوڈ ملر 39 جبکہ کپتان ٹیمبا بوواما صرف 8 رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے  پراسدھ کرشنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ڈیپک چاہر اور جسپرت بمراہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چاہل نے 1 شکار کیا۔

Advertisement

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم  آخری اوور میں ہمت ہار گئی اور پوری ٹیم 283 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 65 رنز بنائے،شیکھر دھون 61،ڈیپک چاہر 54،سوریا کمار یادو 39، جبکہ کپتان کے ایل راہول صرف 9 رنز بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیدی اور پھیلکوایو نے 3،3 شکار کیے،ڈیون پریٹوریس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ  سیساندا مگالا اور کیشف مہراج نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی اوپنر ڈی کاک کو 124 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر