Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل،کراچی میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کر دیے گئے

Now Reading:

پی ایس ایل،کراچی میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کر دیے گئے

کراچی میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میچز کے شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے پوائنٹس مختص کر دیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے تمام میچز کے تماشائیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے حسب سابق مختلف پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ترجمان کے مطابق گاڑیاں پارک کرنے کے لیے پارکنگ گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب حکیم سعید گراؤنڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ صرف وی آئی پی ویز  کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیڈیم کے اندر سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہے، تماشائیوں کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تماشائیوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ ہمراہ لازمی رکھنا ہوگا، لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں،  12 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیےکورونا ویکسی نیشن لازمی ہے۔

Advertisement

جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا اور  اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہے۔

علاوہ ازیں این سی او سی کے منظور کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا،کوئی بھی آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، تیز دھار مواد جیسے چاقو اور دھات یا لکڑی اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر