حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی اپنی بھانجی امل کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اداکار ایمن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی بہن اور بیٹی کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ منال اور امل کی تصاویر کو جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ منال خان اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ساتھ مالدیپ میں ہنی مون منانے کے بعد دبئی پہنچی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
منال خان کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں وہ مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان اور احسن محسن نے دبئی سے سیر سپاٹوں کی دلکش تصاویر مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
تصاویر میں منال خان کو دبئی میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

انہوں نے دو بیگز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ بھی مانگا تھا۔

یاد رہے کہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا تاہم اب دبئی سے کی جانے والی پوسٹس میں منال خان نے اپنے کمنٹ سیکشن کو ایک بار پھر کھول دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ منال خان ،احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
