
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب میں اپنے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کے لیے 11 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق “منازل المختارا، “دیافہ انٹرنیشنل”، ” بسمہ عمار گروپ، “اے برکا” نامی کمپنیز سے قرنطینہ سے متعلق پی آئی اے کے مسافروں کو سعودی میں خدمات فراہم کرینگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا المدینہ، الحبیب، فنادیک، النزاوے، المتار، ٹریول ڈیسٹینیشن اور آئی ٹرپ نامی کمپنیز بھی سعودی عرب میں پی آئی اے کے مسافروں کو قرنطینہ کی خدمات فراہم کرنے والے کمپنیز کی فہرست میں شامل ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے چھان بین کے بعد 11 کمپنیز کو سعودی عرب میں اپنے مسافروں کو قرنطینہ سے متعلق خدمات کا معاہدہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر تمام 11 کمپنیوں کے قرنطینہ کی خدمات حاصل کرنے کے کے لیے وائوچر کا استعمال کرسکیں گے۔
پی آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے مسافروں کے سعودی عرب پہنچنے پر لازمی طور قرنطینہ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News