خیبر پختون خوا میں ہونے والی بارشوں سے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں سے ہونے والے حادثات میں سب سے زیادہ اموات دیر اپر سے رپورٹ ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اپر دیر میں مختلف حادثات کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبر میں بارشوں کے باعث رونما ہونے والے واقعات میں 6 جاں بحق 17 زخمی ہوئے جب کہ مردان میں ایک بچہ اور کوہستان میں ایک شخص جان بحق ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف حادثات میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں، دیر اپر میں 17، خیبر7، مردان اور کرک میں 5، 5 افراد زخمی ہوئے، ڈی آئی خان اور چارسدہ میں 4، 4، ملاکنڈ میں 2 افراد حادثات میں زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں پشاور اور کوہستان سے ایک ایک شخص زخمی ہوا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برفباری سے ہونے والے حادثات میں 146 مویشی ہلاک ہوئے، شدید بارش کے باعث 4 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 109 کو جزوی نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
