علی محمد خان نےکہا ہے کہ محب وطن بلوچ عوام اور قیادت پاکستان کا فخر ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امن کو کسی بھی صورت میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ محب وطن بلوچ عوام اور قیادت پاکستان کا فخر ہے ، نظام کی بہتری کیلئے مزید صوبوں کی بات چل رہی ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے ، جنوبی پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہے۔
وزیر مملکت علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ بل کو قائمہ کمیٹی میں بھجوایا جائے، ہم لسانی نہیں بلکہ ایڈمنسٹرٹیو یونٹ بنانے کے حق میں ہیں اور ہم ہزارہ صوبے کے بل کو سپورٹ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
