
انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا یا کسی اور وجہ سے لیگ کے میچز ملتوی نہیں ہوں گے۔
انگلش پریمئیر لیگ کے اس نئے قانون پر تمام فٹ بال کلبز نے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ٹاپ 20 فٹ بال کلبز نے اس نئے قانون کے معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔
انگلش پریمئیر لیگ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لیگ کے ابتدائی مرحلے کے متعدد میچ منسوخ کئے گئے تھے۔
لیگ کے میچز ملتوی ہونے کی وجوہات میں کورونا کے مثبت کیسز ، کھلاڑیوں کی انجریز ، کھلاڑی کی معطلی اور کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں شرکت شامل ہیں۔
موجودہ انگلش پریمئیر لیگ کے ابتدائی مرحلے میں 22 میچز متذکرہ بالا وجوہات کی بنا پر منسوخ کئے گئے تھے، آخری منسوخ ہونے والا آرسنل اور ٹاٹینہم کے مابین تھا جو نارتھ لندن ڈربی میں کھیلا جانا تھا۔
انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے نئی گائڈ لائن کا اطلاق لیگ کے اگلے مرحلے میں ہو گا جو 5 فروری سے برنلے فٹ بال کلب اور واٹفورڈ فٹ بال کلب کے مابین میچ سے شروع ہو گا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اب میچ دیکھنے کے لئے شائقین کو کووڈ سرٹیفیکیٹ دکھانا بھی ضروری نہیں ہے اور شائقین بلا خوف و خطر اسٹیڈیم آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News