مولانا احمد شیرانی
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سیاست اپنی ذات اور مفادات کے لئے ہوتی ہے۔
مولانا احمد شیرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پہلے ہونے والے مارچ کے بھی کوئی نتائج نہیں نکلے، مولانا کے پی ڈی ایم مارچ کے بھی کوئی نتائج نظر ہیں آرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے نتائج اس وقت نکلیں اگر حکومتیں بنانے اور توڑنے والے ساتھ دیں، ہمارے ہاں سیاست اپنی ذات اور مفادات کے لئے ہوتی ہے، سیاست میں ملکی اور عوامی مفادات کو خاطر میں نہیں رکھا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارا کے انتخابی نتائج کے بعد مولانا فضل الرحمن کہا تھا مجھے اسٹیشلمنٹ سے گلا ہے، گلا کرنے کا مطلب انکی ضرورتیں تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔
مولانا احمد شیرانی نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت پر ایک ہی قوت پر کا ہاتھ ہے، وہ قوت ایک پر ہاتھ رکھتی ہے اور دوسرے کو دباتی ہے،پاکستان جیسے ممالک کا مالک ابھی بھی مغرب ہے، ہمارے ہاں صدر اور وزیر اعظم نائب اور منشی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں خونزیری امریکا کی سیاسی اور معاشی ضرورت ہے، امریکا چاہتا کہ وہ پوری دنیا کا حاکم بنے، ہوسکتا ہے پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
