
شاہین شاہ آفریدی کی خداداد صلاحیت جو بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتی ہے
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کے ایل راہل کی وکٹ پسندیدہ بال تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو 2021 میں سب سے متاثر کن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا اور انہیں یہ ایوارڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بولنگ اسپیل ہمیشہ یادگار رہے گا اور اس بولنگ اسپیل میں کے ایل راہل کی وکٹ ان کی پسندیدہ بال تھی۔
THE delivery of 2021: @iShaheenAfridi vs @klrahul11 #PAKvIND pic.twitter.com/uX8caGBUw6
Advertisement— PTV Sports (@PTVSp0rts) December 31, 2021
خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل ایک مداح نے شاہین آفریدی سے پاک بھارت میچ کی ٹکٹ کی فرمائش کی تھی جس پر فاسٹ بولر کا ردعمل ٹوئٹر پر وائرل ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سال کی بہترین ڈلیوری کون سی، فیصلہ آپ خود کریں
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش ہوں اور ہمیشہ پاکستان کے لیے عمدہ پرفارمنس کی سوچ لے کر میدان میں اترتا ہوں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھارتی بلے باز کے ایل راہل کو کی جانے والی گیند دنیا کے کسی بھی بلے باز کے لیے کھیلنا یقیناًنا ممکن تھی اور یہی وجہ ہے کہ اسے 2021 کی بہترین ڈلیوری قراردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ رضوان اور شاہین آئی سی سی مینز پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد
واضح رہے شاہین آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ ان کے ہمراہ محمد رضوان کے ساتھ 2 اور غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News