Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار

Now Reading:

اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار
لیونل میسی

لیونل میسی

ارجنٹینا کے اسٹاف فٹبالر لیونل میسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے کلب نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے۔

پیرس سینٹ جرمین کلب نے ایک بیان میں یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اہم ترین پلیئر لیونل میسی کے علاوہ 3 اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد چاروں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیور پول فٹ بال کلب کے مینجر جرگین کلوپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

پی ایس جی کلب کی جانب سے کہا گیا جن کھلاڑیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے ان میں ڈیفینڈر جوان بیرنٹ ، مڈ فیلڈر نیتھن بٹومزالا اور بیک اپ گول کیپر سرگیو ریکو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑٰ لیونل میسی نے مشہور فٹبالر کلب بارسلونا کو خدا حافظ کرکے فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کا حصہ بن گئے تھے جب کہ میسی نے ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 میچز میں صرف 6 ہی گولز کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر