
سخت کورونا وائرس قوانین نے ہانگ کانگ کو دنیا کے سب سے الگ تھلگ ملکوں میں سے ایک بنا دیا تھا، جہاں غیر ملکی پروازوں کی تعداد 90 فیصد تک کم ہوگئیں تھیں۔
ہانگ کانگ کی رہنما کیری لام نے جمعرات کو کہا ہے کہ ہانگ کانگ حکومت نے 5 فروری سے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت میں 21 سے 14 دن تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ 160 سے زائد ممالک سے واپس آنے والے باشندوں کو 21 دن کے لیے مقررہ ہوٹلوں میں اپنی قیمت پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں 14 دن گزارنے ہوں گے، اس کے بعد سات دن خود نگرانی کریں گے، مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم انھوں نے یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ مذکورہ بالا ممالک میں کون کون سے ممالک شامل ہیں۔
قوانین میں نرمی اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت چینی علاقے میں قوانین کو سخت کررہی ہے۔
اسکول، کھیل کے میدان، جم اور زیادہ تر مقامات بند ہیں، جب کہ لاکھوں افراد کا روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ کا کہنا تھا کہ کہ ملک بھر میں پابندیوں کو 4 فروری کی سابقہ تاریخ سے 17 فروری تک بڑھا دیا جائے گا۔
یاد رہے اس ہفتے حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کچھ سرکاری ملازمین گھر سے کام کر سکتے ہیں ۔ بینک کے کچھ عملے کو بھی گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News