وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ایم ایس کے امتحان اور اعلان کردہ ملازمتوں کے امیدواروں کے لئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی،اعلان کردہ ملازمتوں کے لئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو بھی 2 سال کی رعایت ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے بھی نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، عمر میں رعایت سے ہزاروں نوجوانوں کو پی ایم ایس کے امتحان میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عمر میں 2 سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے، پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
