Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسامہ بن لادن اور جنرل قاسم سلیمانی کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

Now Reading:

اسامہ بن لادن اور جنرل قاسم سلیمانی کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے بانی اُسامہ بن لادن اور ایران کی القدس فورس کے مرحوم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

العربیہ نیوز چینل پر نشر ہونے والی دستاویزی فلم “ایران میں القاعدہ کے چہرے” انکشاف کیا گیا کہ اُسامہ اور جنرل قاسم کی سوڈان میں ہونے والی خفیہ ملاقات میں القاعدہ کے عناصر کو لبنانی حزب اللہ کے زیرِ نگرانی دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت دینے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ القاعدہ کے کمانڈر سیف العدل، حزب اللہ کے ماہرین کی نگرانی میں دھماکہ خیز آلات تیار کرنے کی ٹریننگ کے امیدواروں میں سب سے اوپر تھے۔

جمعہ کو نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا کہ امریکا کے خلاف ایران کی بالواسطہ جنگ سے متعلق ایک کتاب انکشاف کیا گیا ہے کہ مذکورہ خفیہ ملاقات کے بعد القاعدہ تنظیم اور ایران کے درمیان تعلقات استوار ہونے کا آغاز کیسے ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس وقت قاسم سلیمانی القدس فورس کے کمانڈر نہیں تھے، لیکن بہت جلد انہوں نے اس کی قیادت سنبھالی۔

امریکی خفیہ اداروں کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ القاعدہ اب بھی دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے دنیا کی خطرناک ترین جماعتوں میں شامل ہے۔

رپورٹ میں تہران پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ القاعدہ اور داعش کے رہنماؤں کو اپنی سرزمین پر پناہ دے رہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ القاعدہ نے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنے قدم جما لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2020ء میں دنیا کے 9 ممالک نے لبنانی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے یا اس پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حزب اللہ اب بھی ایران کی خطرناک ترین شراکت دار اور لبنان میں سب سے طاقت ور دہشت گرد تنظیم ہے۔

“حزب اللہ کے سالانہ بجٹ کا بڑا حصہ ایران کی جانب سے اس ملیشیا کو دی جانے والی مالی سپورٹ سے پورا ہوتا ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر