آج کے دور میں ایک تصویر کو کسی اور کے ساتھ جوڑ کر ایڈیٹنگ کے زریعے باآسانی اسے کسی بھی شخص کو بلیک میل کرنے یا بدنام کرنے کے لئے استعمال کر لیا جاتا ہے۔
لیکن کوئی ایڈیٹنگ میں کتنا ہی ایکسپرٹ کیوں نہ ہو کہیں نہ کہیں اس تصویر یا ویڈیو میں ایسا سُراغ ضرور مل جاتا ہے جس سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ تصویر اصلی ہے یا نقلی۔
آج ایسی ہی چند تصاویر آپ کو دکھانے والے ہیں اور آپ کو بتائیں گے ان تصاویر میں چُھپی حقیقت یعنی ڈیپ فیک پکڑنے کے طریقے۔
ڈیپ فیک کا اشارہ، جھمکا
کسی کی تصویر کے ساتھ اگر کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہو تو اسے پتہ لگانے کا سب سے آسان طریقہ ہوتا ہے جیولری بال اور کپڑوں پر غور کرنا، اس تصویر پر غور کریں، اس میں عورت کا ایک جھمکا الگ، جبکہ دوسرا الگ ڈیزائن کا ہے۔

ڈیپ فیک کا اشارہ، چشمے
آپ آسانی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ اصل تصویر ہے یا اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے، کیونکہ اس تصویر میں اس آدمی نے جو چشمہ لگا رکھا ہے اس کے دونوں سائڈ کا فریم مختلف ہے ایک طرف کا شیشہ بیضوی ہے اور دوسری طرف کا قدرے چپٹا ہے، دیکھیں کتنا واضح معلوم ہو رہا ہے کہ یہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔

ڈیپ فیک اشارہ، بال
ڈیپ فیک پکڑنے کے اعتبار سے شاید یہ سب سے مشکل تصویر ہے لیکن غور کریں کیا آپ کو لگتا ہے کہ بال اس خاتون کے ماتھے پر اگ رہے ہیں؟ یعنی ایڈیٹنگ کر کے نکلی بال لگائے گئے ہیں۔

ڈیپ فیک اشارہ، پس منظر
کسی بھی تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے آپ اس کا پسِ منظر (بیک گراؤنڈ) لازمی دیکھا کریں کیونکہ یہ بھی ڈیپ فیکٹ کا ایک اشارہ ہو سکتا ہے، فوٹو گرافی کی ترکیب بوکے ایفیکٹ کے باعث اس تصویر کا پس منظر غیرواضح ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ تصویر زمین پر نہیں بلکہ مریخ پر لی گئی ہو۔

ڈیپ فیک اشارہ، دانت
تصویر میں دانتوں کی ایڈیٹنگ مشکل کام ہے کیونکہ ایک جیسے دانتوں والی دو الگ الگ تصاویر ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہے، جنہیں آپس میں جوڑا جا سکے، کیا آپ یہاں ایسا کچھ دیکھ رہے ہیں؟

ڈیپ فیک کا اشارہ، چہرے کے کناروں سے
کیا آپ کو ڈچ وزیراعظم مارکے رُٹے کے کالر پر کچھ نظر آ رہا ہے؟ زرا غور سے کالر پر موجود ان اضافی سلوٹوں کو دیکھیے، تصویر میں ان کے چہرے کے کناروں سے ایڈیٹنگ کے ذریعے چہرہ تبدیل کرنا دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈیپ فیک اشارہ، لباس
لباس ہر شخص اپنی مرضی کا پہنتا ہے مگر اس کے مختلف اسٹائل ضرور ہوتے ہیں، اس تصویر میں آدمی کے لباس کو غور سے دیکھیں، کیا یہ واقعی اس شخص کا لباس ہے؟ کہیں کچھ گڑ بڑ نہیں لگ رہی؟

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
