
صحت مند زندگی کے لئے گہری اور پر سکون نیند بہت ضروری ہے، اگر نیند میں کسی بھی وجہ سے خلل پیدا ہونے لگے تو یہ مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتی، اور یہ خلل نیند میں خراٹے لینے کی وجہ سے ہو تو یہ اور بھی زیادہ خطرے کی بات ہے کیو نکہ اس سے نہ صرف ارد گرد کے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں بلکہ ایسے افراد جو رات میں کئی بار جاگتے ہیں تو نیند کی کمی ان میں کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہیں جن میں ڈپریشن دل کی بیماریاں سر فہرست ہیں اور ساتھ خراٹے بھی کئی بیماریوں کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو جسم میں پنپ رہیں ہوتی ہیں۔
خراٹوں کا اصل سبب کیا ہے اوراسے کیسے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اقبال خیانی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے خراٹوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کی۔
ڈاکٹر اقبال کے مطابق خراٹے لینے والوں میں صرف 2 فیصد افراد ایسے ہیں جو خراٹے کسی بیماری کی وجہ سے لیتے ہیں، جبکہ 98 فیصد افراد میں خراٹوں کی عام وجہ ناک سے لے کر گردن کے نیچے تک کی کسی جگہ میں کوئی رکاوٹ ہوتی ہے۔
خراٹوں کی دیگر وجوہات میں وزن کا زیادہ ہونا، زیادہ تھکاوٹ، کسی بیماری جیسے بلڈ پریشریاشوگر یا ڈپریشن کی دوائیں لینا، ناک میں ہڈی یا گوشت کا بڑھنا، ہڈی کا ٹیڑھا ہونا یا غدود ہونا شامل ہے۔
ڈاکٹراقبال کا مزید کہناتھا کہ خراٹے لینے سے نہ صرف ارد گرد کے لوگوں کی نیند میں خلل پڑتا ہے بلکہ خود اس کی نیند بھی متاثرہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خراٹے لینے والاشخص گہری نیند نہیں سو پاتا، اور نیند نہ ملنے کی وجہ سے جہاں صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتےہیں وہی دوسرے دن اس کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔
ڈاکٹراقبال نے خراٹوں کے علاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اس کا ٹریٹمنٹ 24 گھنٹوں پرمشتمل ہوتا ہے، جس میں مریض کو نیند کی حالت مختلف مشیوں سے مانیٹر کیا جاتا ہے۔
اس کے لئے نیند کے دوران ہی اس کے جسم کے اندر کیمرا ڈال خراٹوں کی وجہ کو دیکھا جاتا ہے اور پھر اس کا علاج کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ علاج ایک اور طریقہ مختلف ادویات ہیں جو خراٹے لینے والا شخص لیتا ہے اس کی مقدار کو کم کر کے کیا جاتا ہے، ساتھ زیادہ وزن رکھنے والے افراد کے وزن میں کمی لا کران خراٹوں میں 80 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News