Advertisement
Advertisement
Advertisement

قبل از وقت انتخابات کی صورت میں کونسی پارٹی ووٹرز کی اولین پسند ہوگی؟ سروے

Now Reading:

قبل از وقت انتخابات کی صورت میں کونسی پارٹی ووٹرز کی اولین پسند ہوگی؟ سروے
political party

قبل از وقت انتخابات کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  ہار سکتی ہے؟  اس حوالے سے نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے۔

ملکی موجودہ سیاستی صورتحال کا موازنہ کرنے کیلئے انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے ایک سروے کرایا ہے جس میں انکشاف ہوا کہ اگر پاکستان میں قبل از وقت انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

آئی پی او آر کے حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو جبکہ 28 فیصد نے تحریک انصاف کو ان کی پہلی ترجیح ہونے کا بتایا۔ جب کہ 15 فیصد پاکستانی اب بھی پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹرز کی ترجیح

Advertisement

آئی پی او آر سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ کو پہلی ، 31 فیصد نے پی ٹی آئی کو دوسری پسند قرار دیا۔

 سندھ میں 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند پیپلزپارٹی ہی ہے جبکہ 13 فیصد کو پی ٹی آئی دوسری چوائس کے طور پر بہتر لگتی ہے۔

political party

سروے کے نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند جبکہ 17 فیصد کے ساتھ جے یو آئی ووٹرز کی دوسری پسند بن گئی ہے۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو یہاں 20 فیصد نے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جبکہ 18 فیصد ووٹر تحریک انصاف کے حامی بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی

Advertisement

آئی پی او آر سروے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب اسی عرصے میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی مقبولیت میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے۔

سروے کے مطابق پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں بھی 2018 کے مقابلے 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر