Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کے بعد مزید خطرناک ویریئنٹ سامنے آسکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

Now Reading:

اومیکرون کے بعد مزید خطرناک ویریئنٹ سامنے آسکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ امیکرون کو کورونا کا آخری ویریئنٹ نہ سمجھیں ابھی وائرس کی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی۔

اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے  برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں، کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہیں اور اومیکرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

ماریا وین کرخوف کا کہنا تھا کہ وائرس مستقل شکلیں تبدیل کر کے سامنے آرہا ہے اور ہمیں اسی حساب سے معاشرے کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے معمولات زندگی کو بدلنے اور خود کو صورت حال کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

ماریا وین نے واضح کیا کہ اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے تاہم کچھ لوگ اومیکرون کو زیادہ مہلک نہیں سمجھتے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ایسے افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں ان کے امیکرون میں مبتلا ہو کر اسپتال آنے کے کیسز زیادہ ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے اجراء کے بعد سے دنیا بھر میں دی جانے والی ویکسین کی 10 بلین خوراکوں میں سے اب بھی تین بلین افراد ایسے ہیں جنہیں ابھی تک پہلی خوراک ملنا باقی ہے۔

اقوام متحدہ کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے واضح کیا کہ وبا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے اور تاحال دنیا بھر میں اب بھی 3 ارب ایسے لوگ ہیں جنھیں اب تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا ہے اس لیے دنیا بھر میں ویکسینیشن کو بڑھانا ہے۔

ماریا وین نے لوگوں کو پیغام دیا کہ ماسک لازمی پہننیں اور سماجی فاصلے برقرار رکھیں کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر