Advertisement
Advertisement
Advertisement

روڈا کا منصوبہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،حسان خاور

Now Reading:

روڈا کا منصوبہ ملک کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،حسان خاور

حسان خاور نے کہا ہے کہ روڈا کا منصوبہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے روڈا کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو قانونی ٹیم دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، پنجاب حکومت عدالتی فیصلے کے حوالے سے تمام قانونی آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ حصے روڈا کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو غلط رنگ دے رہے ہیں، روڈا کی کچھ شقوں کے حوالے سے عدالت نے احکامات دیئے ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ روڈا کا منصوبہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، روڈا اپنا کام جاری رکھے گی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر نئے شہر بسائے جا رہے ہیں، بڑے شہروں میں آبادی کی روک تھام ,ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے روڈا جیسے منصوبے نہایت ضروری ہیں۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ چاہار باغ پر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں جبکہ روڈا کے دیگر امور بھی تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔ ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے والے روڈا منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر