
شمعون عباسی پاکستان کے معروف اداکار ہیں، جو اپنی اداکاری سے دنیای بھر میں نام کما چکے ہیں، مزاحیہ کردار ہو یا سنجیدہ وہ ہرایک میں اپنی عمدہ اداکاری سے لوگوں کو اپنا گر ویدہ بنالیتے ہیں۔ شمعون عباسی کی اداکاری کی خاص بات یہ ہے وہ ہر کردار اس طرح ادا کرتے ہیں کہ گویا وہ انہیں ہی کے لکھا گیا ہے۔
شمعون عباسی آج کل اپنے کئی نئے پروجیکٹس بشمول عشرت میڈ ان چائنا پر کام کر رہے ہیں۔ وہ منفی یعنی ولن کے کردار کو بہت ہی بہترین انداز میں ادا کرتے ہیں۔
شمعون عباسی نے حال ہی میں ایک شو میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں بالی ووڈ سے دو بار آفر ہوئی ایک بار جب انہیں بالی ووڈ سے آفر ہوئی تو اس وقت وہ پاکستانی فلم وار کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور ان کی اور پریانکا کے شوٹنگ جاری تھی، اور وہ دونوں ایک ہی وقت میں الگ الگ فلموں میں کام کر رہے تھے۔
جبکہ انہیں دوسری فلم کی بھی آفر ہوئی لیکن اس کے لئے بھارت جاکر رہناتھا وہ بھارت میں اتنا وقت نہیں گزار سکتے تھے لہذا اسی لئے انہوں نے معذرت کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News