
بھارتی ریاست کیرالہ سے ملنے والی ایک لاوارث کار نے مودی انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔
ترواننت پورم شہر کے پٹم علاقے میں ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی مذکورہ کار پر “750 کسانوں کا قاتل مودی”، “مودی جنٹلمین نہیں ہے”، “آر ایس ایس دہشتگرد گروہ” اور “یوگی کے ہاتھوں 4 قتل” جیسے مودی مخالف نعرے درج تھے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاڑی ریاست اتر پردیش میں اومکار نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ جسے ایک پنجابی شخص نے مبینہ طور پر پیٹم کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں دوپہر دو بجے کے قریب پہنچایا تھا۔
مودی مخالف نعروں سے اپنی کار کو خراب دیکھ کر اس شخص نے سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا بھی کیا۔
اس کے بعد ملزم ہوٹل کے بار میں چلا گیا، لیکن عملے نے اسے مشروب دینے سے انکار کر دیا۔
اُس شخص نے سیکیورٹی گارڈز کو دھمکیاں دیں اور ہوٹل میں افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی، اور پھر دوسری کار میں وہاں سے چلا گیا، اور یوپی کی رجسٹرڈ گاڑی کو ہوٹل کے باہر چھوڑ گیا۔
عملے کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاوارث گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
بعد ازاں اسے مزید جانچ کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ پولیس نے بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا۔
پولیس نے گاڑی کے اندر سے ملے تھیلوں سے کیبلز، الیکٹرانک اشیاء اور پرانے کپڑے برآمد کیے۔
اس واقعے نے پولیس حکام کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ایک کار اتر پردیش سے کیرالہ تک اس طرح سفر کرنے میں کامیاب کیسے ہوئی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News