
لیجنڈری لیگ کے فائنل میں ایشین لائنز کو شکست، ورلڈ جائنٹس کامیاب
عمان: لیجنڈری لیگ کے فائنل میں ورلڈ جائنٹس نے ایشین لائنز کو 25 رنز سے شکست دے دی ہے۔
عمان میں کھیلے گئی لیجنڈری لیگ کا ٹائٹل ورلڈ جائنٹس نے اپنے نام کرلیا ہے جبکہ فائنل میں ورلڈ جائنٹس نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے کوری اینڈرسن نے 8 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے43 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ کیون پیٹرسن نے 22 گیندوں پر 48 اور ڈیرن سیمی نے17 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری کرکٹرز نظر آئیں گے ’پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ‘ میں
ایشیا لائنز کی جانب سے کلاسیکرا نے 3 جبکہ چمندا واس اور مرلی دھرن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ایشیا لائنز کی جانب سے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 231 رنز اسکور کیے گئے جبکہ محمد یوسف 39 بناکر ٹاپ اسکورر رہے، جے سوریا 38، اپل تھرنگا اور دلشان نے 25،25 رنز کی اننگ کھیلی۔
ورلڈ جائنٹس کی جانب سے مورکل نے 3، مونٹی پنیسر نے 2 جبکہ سائیڈ بوٹم، مورنے موکل اور کیون پیٹرسن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ورلڈ جائنٹس نے 25 رنز سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ کوری اینڈرسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور مورنے مورکل کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News