نگران حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی، رضا ربانی
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پر امریکہ کا دباؤ ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں میاں رضا ربانی نے ایوان میں مالیاتی بل پیش کرنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش کیا گیا ہے، اس بل کے نتیجے میں بجلی کے نرخ بھی بڑھائیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل وزیر خزانہ نے بیان دیا کہ پیٹرول کی قیمت بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئیں، آئی ایم ایف سے جو بات چیت ہوئی وہ سخت تھیں کیونکہ آئی ایم ایف پر امریکہ کا دباؤ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کہ وہ کونسا امریکی دباؤ ہے جس پر پاکستان کی سیکیورٹی کو گروی رکھا گیا ہے، اسٹیٹ بینک کا بل اور مالیاتی بل کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری کو گروی رکھا گیا ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ قوم کو اس معاملے پر اعتماد لیا جائے کہ آخر دباؤ کیا ہے، یہ قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر آئی ایم ایف اور امریکہ کے سامنے کھڑی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
