Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں سرکاری نوکریوں کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف

Now Reading:

پنجاب میں سرکاری نوکریوں کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کا انکشاف

پنجاب میں سرکاری نوکریوں کے نام پر بڑے پیمانے پر مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی سینئر ہیڈ مسٹریس کلثوم حناء بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں پر الزامات عائد کیے ہیں۔

کلثوم حناء بزدار نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کے نام پر وزیراعلیٰ کے رشتہ داروں اور قریبی افراد نے 13کروڑ 34لاکھ روپے مجھ سے لیے، سرکاری نوکریوں کی بجائے لوگوں کو جعلی آرڈرز تھما دیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے قریبی لوگ حراساں اور قتل واغواء کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھونس اور دھمکیوں کی وجہ سے شدید قرب میں مبتلا ہوں۔

Advertisement

کلثوم حناء بزدار نے کہا کہ قیوم بزدار، صلاح الدین بزدار اور نیاز بزدار نے مجھ سے رقم لی، مذکورہ افراد نے پیسے لے کر جعلی آرڈرز دیے۔

مبینہ فراڈ کا معاملہ سامنے آنے پر متاثرہ شہری کی درخواست پر کلثوم حناء بزدار کیخلاف سٹی تونسہ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کلثوم حناء بزدار کی مبینہ طور پر کروڑوں کی جائیداد کا انکشاف بھی ہوا ہے، خاتون ٹیچر کے  ملتان ڈی ایچ اے میں دو کینال پلاٹ جبکہ بچ ولاز میں کوٹھی کی مالکہ بھی ہے۔

خاتون کے زیراستعمال دو گاڑیوں کی مالیت 48 لاکھ  ہے، سینئر ہیڈ مسٹریس کے نام تحصیل تونسہ کے موضع چھجڑی میں 50 کینال قیمتی رقبہ اور ڈی جی خان تونسہ میں بھی پلاٹس ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر